ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ساگر روڈ پردو بائکوں کے درمیان ہوئی ٹکرمیں ایک کی موت

بھٹکل ساگر روڈ پردو بائکوں کے درمیان ہوئی ٹکرمیں ایک کی موت

Tue, 19 Dec 2023 18:17:24    S.O. News Service

بھٹکل 19 ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے ساگر روڈ پردو بائکوں کے درمیان ہوئی ٹکرمیں ایک بائک سوارہلاک ہوگیا، جس کی شناخت یلوڈی کاوور کے رہائشی شریدھر نائک (۵۵) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ منگل صبح پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ شری دھرنائک، ساگرروڈ کے کنٹوانی سے بھٹکل آرہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی دوسری بائک سے اس کی بائک ٹکرا گئی۔ حادثے میں شریدھر نائک کے سرکو شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: